اسلام آباد(ای پی آئی)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے رہنما حماد اظہر کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی نے اپنی جماعت میں چاپلوسی اور غلامی کا راستہ نہیں اپنایا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں حماد اظہر نے کہاکہ اگر شاہد خاقان عباسی صاحب اپنے اصولی موقف پر ثابت قدم رہتے ہیں تو بلاشبہ ان کی عزت، وقار اور سیاسی قد میں بہت اضافہ ہو گا۔
انہوں نے کہاکہ شاہد خاقان عباسی نے بااصول اور جمہوری طرزعمل کے لیے آواز اٹھائی، یہ انتہائی قابل قدر ہے۔


