لاہور(ای پی آئی )سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے شیخ رشید کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ شیخ رشید سلجھے ہوئے سیاستدان اور ذمہ دار پارلیمنٹرین ہیں ،
نگران حکومت الیکشن کرانے کیلئے آئی ہے، اس پر توجہ دیں ۔تفصیل کے مطابق چودھری پرویز الٰہی نے کہاکہ ہمیں ڈرا دھمکا کر گرفتاریاں ڈال کر ہراساں نہیں کیا جا سکتا،
نگران حکومت چادر چار دیواری کے تقدس کو پامال نہ کرے،ان کاکہناتھا کہ ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے والے خدا کا خوف کریں


