اسلام آباد(ای پی آئی )وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے شیخ رشید کی گرفتاری پر کہاہے کہ حکومت کاشیخ رشید کی گرفتاری سے کوئی تعلق نہیں۔

تفصیل کے مطابق رانا ثنا اللہ کاکہناتھا کہ شیخ رشید کیخلاف قانونی کارروائی ہورہی ہے15کلو ہیروئن نہیں ڈالی گئی،صرف قانون پر عمل ہوا ہے، پسلیاں تو نہیں تڑوائیں ؟

ان کاکہناتھا کہ قانون کی خلاف ورزی پر کارروائی کرنا پولیس کا قانونی فرض ہے،قانون کے سامنے سب برابر ہیں،قانون توڑنے پر جواب تو دینا پڑے گا ،رانا ثنا اللہ نے کہاکہ عمران نیازی نے سیاسی مخالفین اور سچ بولنے والے صحافیوں کو جیلوں میں ڈالا۔