اسلام آباد(ای پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سازش اور ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے آئی امپورٹڈ حکومت کو نہیں مانتا،سوچتا ہوں کہ شہباز شریف اتنا بے شرم کیسے ہو سکتا ہے۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ دہشت گردی کو اپنی ناک تلے پھیلنے کی اجازت دیے جانے پر نگاہ ڈالتا ہوں تو سوچتا ہوں کہ شہباز شریف اتنا بے شرم کیسے ہو سکتا ہے!

سابق وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے حکومت پر تنقید ککرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا کہ سازش اور ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے آئی امپورٹڈ حکومت کو نہیں مانتا۔عمران خان نے لکھا کہ شہباز شریف نے 10 ماہ میں معیشت اور جمہوریت کو تباہ کردیا۔سابق وزیراعظم نے لکھا کہ شہباز شریف نے ڈھٹائی اور فسطائیت کے ذریعے معیشت اور جمہوریت کو تباہ کیا۔

انہوں نے لکھا کہ شہباز شریف نے بنیادی انسانی حقوق سلب اور قانونی کی حکمرانی ختم کر کے جمہوریت اور معیشت کو تباہ کیا۔عمران خان نے یہ بھی لکھا کہ شہباز شریف کی انہی حرکتوں کے سبب دہشت گردی بھی پھیلی۔