اسلام آباد(ای پی آئی)وامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق نے کہا ہے کہ شیخ رشید دل کے مریض ہیں انہیں دوائیں، کھانا اور کپڑے وغیرہ نہیں دینے دیے جارہے،اپنے ویڈیو بیان میں شیخ راشد شفیق نے کہا کہ 73سالہ شیخ رشید دل کے مریض ہیں اور کورونا سے بھی متاثر رہے ہیں۔

جسمانی ریمانڈ کے بعد ان سے ملنے نہیں دیا جارہا۔انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کو دوائیں، کھانا اور کپڑے وغیرہ نہیں دینے دیے جارہے۔شیخ راشد شفیق نے کہا کہ جسمانی ریمانڈ کے بعد سے خاندان کو نہیں معلوم کہ شیخ رشید کہاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ شیخ رشید پر تھانہ مری میں ایک اور جھوٹی ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔شیخ راشد شفیق نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 6 تاریخ تک ہمیں ریلیف دیا تھا۔