لاہور(ای پی آئی )وزیراعظم شہبازشریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز سمیت دیگر کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت جج کی رخصت کے باعث 11 فروری تک ملتوی کردی گئی ۔
تفصیل کے مطابق لاہور کی عدالت میں سلیمان شہباز سمیت دیگر کیخلاف 16 ارب کی منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی،
سلیمان شہباز سمیت دیگر ملزمان نے عدالت میں پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی ،جج کی رخصت کے باعث کیس کی کارروائی 11 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔


