لاہور (ای پی آئی )سی ٹی ڈی پنجاب نے خفیہ اطلاعات پر مختلف شہروں میں کارروائی کرتے ہوئے 9 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی پنجاب کی جانب سے چار شہروں میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی گئی جن میں لاہور ، گوجرانوالہ، ڈی جی خان اور بہاولپور شامل ہیں ،
اس دوران 9 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیاہے ، تمام کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے ۔یاد رہے کہ 30 جنوری کو پشاور پولیس لائنز میں واقع مسجد میں خود کش حملہ ہوا جس دوران 101 افراد شہید ہوئے جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ،
دھماکے کے بعد ملک بھر میں مساجد کی سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا جبکہ سیکیورٹی فورسز نے سر چ آپریشنز بھی کیئے


