اسلام آباد(ای پی آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے موچکو اور لسبیلہ میں شیخ رشید کیخلاف درج مقدمات پر کارروائی سے روک دیا ۔
تفصیل کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی درخواستوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی،وکیل شیخ رشید نے کہا کہ عدالت نے تھانہ آبپارہ کے طلبی کے سمن پر مزید کارروائی سے روکا تھا،
پولیس نے اسی درخواست پر مقدمہ درج کیا اور گرفتاری کی،ایک اور ایف آئی آر کراچی میں درج کی گئی ہے ۔عدالت نے کہا کہ بیان دینے کی جگہ پولی کلینک ہسپتال ہے تو کراچی میں مقدمہ کیسے درج ہو گیا؟
عدالت نے موچکو اور لسبیلہ میں شیخ رشید کیخلاف درج مقدمات پر کارروائی سے روک دیا،عدالت نے کہاکہ مری میں درج مقدمے کے حوالے سے متعلقہ عدالت سے رجوع کریں ۔


