لاہور(ای پی آئی)پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی حفاظتی اور کیسز کے ریکارڈ کیلئے درخواست پرلاہور ہائیکورٹ میں وزارت داخلہ نے درج مقدمات کی رپورٹ عدالت پیش کردی ۔

تفصیل کے مطابق وزارت داخلہ نے اپنے رپورٹ میں کہاہے کہ شہباز گل پر سندھ میں 4 مقدمات درج تھے، سندھ کے مقدمات کو خارج کرنے کی رپورٹ تیار کی جارہی ہے ،

وزارت داخلہ رپورٹ میں مزید کہاگیاہے کہ بلوچستان میں 2 مقدمات درج تھے ، عدالت نے مزید کارروائی 13 فروری تک ملتوی کردی ۔