اسلام آباد(ای پی آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے چیئرمین عمران خان نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
جنرل (ر) پرویز مشرف کی رحلت کے موقع پر میری دعائیں اور ہمدردیاں ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔ اللہ کریم انہیں اس صدمے کا بار اٹھانے کی سکت اور قوت عطا فرمائیں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 5, 2023
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے تعزیتی بیان میں عمران خان نے کہا کہ جنرل (ر)پرویز مشرف کی رحلت کے موقع پر میری دعائیں اور ہمدردیاں ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔
عمران خان کا کہنا ہے کہ اللہ کریم انہیں اس صدمے کا بار اٹھانے کی سکت اور قوت عطا فرمائیں۔


