اسلام آباد(ای پی آئی)وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرپاکستان نے امدادی سامان کے دو خصوصی طیارے ترکیہ بھیج دیئے۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق سی ون تھرٹی طیاروں میں پاک فوج کی سرچ اور ریسکیو ٹیم کے ہمراہ تین ٹن امدادی سامان بھی موجود ہے۔طیاروں میں18 ٹن امدادی سامان اور ریسکیو 1122 کے اہلکارسوار تھے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے بھی اظہارِ ہمدردی کے لیے آج 8 فروری کو ترکیہ کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

وزیراعظم ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کرکے زلزلے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار ہمدردی کریں گے۔