لاہور(ای پی آئی)نیب کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہبازشریف کے داماد ہارون یوسف کی عبوری ضمانت میں 17 فروری تک توسیع کردی۔

تفصیل کے مطابق نیب کورٹ لاہور میں منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہبازشریف کے داماد ہارون یوسف کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی ،

نیب کے تفتیشی افسر نے ہارون یوسف کی گرفتاری سے متعلق بیان دے دیا،نیب تفتیشی افسر نے کہاہارون یوسف کی گرفتاری درکار نہیں ہے ،عدالت نے ہارون یوسف کی عبوری ضمانت میں 17 فروری تک توسیع کردی۔