پشاور(ای پی آئی)پشاور ہائیکورٹ نے بروقت انتخابات سے متعلق پی ٹی آئی کی پٹیشن پر گورنر کی جانب سے لکھا گیا خط طلب کرلیا۔
تفصیل کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں بروقت انتخابات سے متعلق پی ٹی آئی کی پٹیشن پر سماعت ہوئی،پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی اور شاہ فرمان عدالت میں پیش ہوئے ، وکیل درخواست گزار نے کہاکہ خیبرپختونخوا18 جنوری کو تحلیل کردی گئی ،
الیکشن کمیشن نے انتخابات کیلئے گورنر کو خط لکھا، جسٹس عتیق شاہ نے استفسار کیا کہ آئین میں انتخابات کے حوالے سے گورنر کا کیا مینڈیٹ ہے؟گورنر کی جانب سے خط کا جواب کہاں ہے؟کیس کے ساتھ نہیں لگا، وکیل نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ گورنر کی جانب سے خط کا جواب ہم نے بعد میں جمع کیا۔


