اسلام آباد(ای پی آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان میں 2 نئی سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن مکمل کر نے کے بعدنوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا ہے،
موو آن پاکستان کے نام سے نئی سیاسی جماعت الیکشن کمیشن میں رجسٹر ہوئی ہے۔محمد کامران موو آن پاکستان کے پارٹی کے چیئرمین ہیں۔
الیکشن کمیشن نے دوسری نئی سیاسی جماعت تحریکِ لبیک اسلام کو بھی رجسٹرڈ کیا ہے۔تحریکِ لبیک اسلام کے چیئرمین محمد اشرف آصف ہیں۔


