لاہور( ای پی آئی) نگران وزیر اعلی پنجاب کی تعیناتی کے خلاف درخواست پرلاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 16فروری کو جواب طلب کر لیا،لاہور ہائیکورٹ میں نگران وزیر اعلی پنجاب کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 16فروری کو جواب طلب کر لیا۔

عدالت نے درخواست کو اسی نوعیت کی دوسری درخواست کے ساتھ یکجا کر نے کی ہدایت کر دی عدالت نے وفاقی کے وکیل اسد باجوہ کو ہدایات لے کر پیش ہونے کی ہدایت کی اور اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو معاونت کے لیے طلب کر لیا ۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ نگران حکومت کو غیر قانونی اور سلیکٹیڈ وزیر اعلی بنا دیا گیا،نگران وزیر اعلی کی تقرری کے وقت قواعد و ضوابط پر عمل نہ کیا گیا،جسٹس شاہد کریم نے زمان خان وردگ کی درخواست پر سماعت کی ،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ آئین میں طریقہ کار وضع کیا گیا ہے کہ کسطرح نگران وزیر اعلی لگایا جائے، نگران وزیر اعلی بنانے کے لیے بدنیتی شامل ہے۔