لاہور( ای پی آئی)لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے کے حوالے سے دائر متفرق درخواست پر سماعت ہوئی،

عدالت نے الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 9فروری کو جواب طلب کرلیا، جسٹس جواد حسن نے منیر احمد کی درخواست پر سماعت کی الیکشن کمیشن نے بدنیتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے حلقوں کا ضمنی شیڈول جاری کردیا۔