لاہور(ای پی آئی )لاہور ہائیکورٹ کی پنجاب کے عام انتخابات میں عدالتی افسران دینے کی معذرت ۔

ذرائع کاکہناہے کہ الیکشن کمیشن عدلیہ سے ڈی آر او اور آر اوز کی تعیناتی کا خواہشمند تھا ،الیکشن کمیشن نے عدلیہ سے عام انتخابات میں انتخابی افسران کیلئے درخواست کی تھی ،

الیکشن کمیشن نے رجسٹرار کو خط لکھ کر عدلیہ سے افسران کی فہرست مانگی تھی ۔ذرائع کاکہناہے کہ رجسٹرار ہائیکورٹ نے چیف جسٹس کی ہدایت پر الیکشن کمیشن کو جوابی خط بھجوادیا،

ذرائع کا کہناہے کہ رجسٹرار ہائیکورٹ نے عدالتی عملے کی الیکشن میں تعیناتی سے معذرت کرلی ، جوابی خط میں کہاہے کہ پنجاب کی عدالتوں میں لاکھوں کیسز زیرالتوا ہیں ،عدالتی افسران کیلئے کیسز کیساتھ ساتھ انتخابی عمل میں شرکت بہت مشکل ہے ۔