اسلام آباد (ای پی آئی ) ممنوعہ فنڈنگ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بینکنگ کورٹ کا 31 جنوری کا آرڈر چیلنج کر دیا۔
تفصیل کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے کورٹ حاضری کی اجازت نہ دینے کا بینکنگ کورٹ کا حکم چیلنج کیا،
ان کی جانب سے استدعا کی گئی کہ ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی اجازت دی جائے اور عدالت کا 31 جنوری کا حکم کالعدم قرار دیا جائے۔


