انقرہ،دمشق(ای پی آئی)ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلے سے اموات کی تعداد 15000 سے بڑھ گئی۔ ترکیہ کی انادولو ایجنسی نے جمعرات کو ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی کے حوالے سے بتایا کہ ملک میں تباہ کن زلزلے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 12,391 تک پہنچ گئی ہے۔

چینی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں شام کی وزارت صحت کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ شام میں حکومت کے زیر کنٹرول علاقوں میں کم از کم 1,262 افراد جاں بحق اور 2,285 زخمی ہوئے۔ میڈیا رپورٹس میں امدادی کارکنوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ شام میں حزب اختلاف کے زیر کنٹرول علاقوں میں کم از کم 1,730 افراد جاں بحق اور 2,850 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔

زلزلہ سے متاظرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں جن میں درجنوں ممالک سے ترکی پہنچنے والے امدادی کارکن بھی حصہ لے رہے ہیں۔ واضح رہے عالمی ادارہ صحت نیخدشہ ظاہر کیا ہے کہ اموات کی اصل تعداد کئی گنازیادہ ہو سکتی ہے۔