اسلام آباد(ای پی آئی )پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے الیکشن تاریخ کے اعلان کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ گورنر، الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تاریخ کے اعلان کا حکم دے ،سپریم کورٹ حکم دے 90 روز میں انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جائے ،

درخواست میں پنجاب، خیبرپختونخوا کے گورنرز اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہیں ۔