ننکانہ صاحب (ای پی آئی ) واربرٹن میں مشتعل افراد نے توہین مذہب اور سابقہ بیوی کی تصاویر لگا کر جادو ٹونے کے الزام میں تھانے میں بند ملزم کو نکال کر ہلاک کر دیا۔
ملزم توہین مذہب کے الزام میں تھانے میں بند تھا، اہل علاقہ نے الزام لگایا کہ ملزم سابقہ بیوی کی تصویر مقدس اوراق پر لگا کر جادو ٹونہ کرتا تھا، 2 سال جیل کاٹنے کے بعد واپس آیا تھا۔مشتعل ہجوم کے حملے پر تھانے کا ایس ایچ او دیگر ملازمین سمیت جان بچا کر بھاگ نکلا۔
ہجوم نے ہلاک ملزم کی لاش کو آگ لگانے کی کوشش بھی کی جو پولیس نے ناکام بنا دی،آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کو معطل کر دیا۔


