لاہور(ای پی آئی )کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے مختلف کارروائیوں میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 9 دہشتگرد گرفتار کر لئے ۔

سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 9 دہشتگردحراست میں لے کر 10مقدمات درج کرلئے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

حکام کے مطابق دہشتگردوں سے خودکش جیکٹ ، دھماکا خیز مواد، ہینڈگرینڈ، ڈیٹونیٹر، اسلحہ برآمد ہوا،ملزموں سے ریموٹ کنٹرول ڈیوائس اور حساس مواد پر مشتمل کتابیں بھی ملیں ، دہشتگردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی اور داعش کے مختلف گروپوں سے ہے ۔