کراچی (ای پی آئی )امیر جماعت اسلامی کراچی نعیم الرحمان نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن کسی دباؤ میں آئے بغیر ملتوی شدہ 11 نشستوں پر شیڈول کا اعلان کرے ۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نعیم الرحمان کاکہناہے کہ جماعت اسلامی کے تحت آج صوبائی الیکشن کمیشن پر احتجاج کیاجائے گا، الیکشن کمیشن کسی دباؤ میں آئے بغیر ملتوی شدہ 11 نشستوں پر شیڈول کا اعلان کرے ،

نعیم الرحمان نے کہاکہ منتخب چیئرمین، وائس چیئرمین سے حلف لیا جائے تاکہ عوامی مسائل حل ہوں ،مخصوص نشستوں پر انتخاب کرایا جائے تاکہ انتخابی مراحل آگے بڑھیں ۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہاکہ ان 6 یوسیز کا فیصلہ کیا جائے جن کے فارم 11 اور12ہمارے پاس ہیں ،پیپلزپارٹی جتنی بھی کوشش کرلے اس کی چوری پکڑی جائے گی ،ان کاکہناتھا کہ عوامی مینڈیٹ اور اپنی ایک ایک سیٹ اور ووٹ کا تحفظ کریں گے ،پیپلزپارٹی و سندھ حکومت کے عزائم کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ۔