اسلام آباد(ای پی آئی)چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجا نے پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے عام انتخابات کے حوالے سے بات چیت کے لیے اجلاس کل پیر کو طلب کرلیاہے،

یہ اجلاس لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے صوبے میں 90 روز کے اندر انتخاب کرانے کی ہدایت کے ایک روز بعد طلب کیا گیا ہے،الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق ای سی پی لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے نفاذ کے منصوبے کو حتمی شکل دے گا۔

جمعہ کو الیکشن کمیشن کے اجلاس میں صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کو پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے لیے لکھے گئے خط پر غور کیا گیا۔اس کے علاوہ کمیشن نے وزارت داخلہ کی جانب سے الیکشن کے دوران ڈیوٹی کے لیے فوج اور سویلین سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی فراہمی سے انکار کے خط پر بھی تبادلہ خیال کیا۔