اسلام آباد(ای پی آئی)ترجمان وزارت صحت نے کہاہے کہ پمز ہسپتال کے ڈاکٹرز کی 10 رکنی ٹیم شام کیلئے روانہ ہوگئی ہے، زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے ڈاکٹرز کی ٹیم ادویات لے شام روانہ ہو ئی۔

اس حوالے سے وفاقی وزیرصحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ ترکیہ اور شام میں زلزلے سے جانی و مالی نقصان پر افسوس ہے، 10 رکنی ڈاکٹرز کی ٹیم متاثرہ عوام کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہے۔

عبدالقادر پٹیل کا مزید کہنا تھا کہ مصیبت کی گھڑی میں ترکیہ بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ترکیہ نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، پاکستان برادر ملک ترکیہ کے عوام اور حکومت کی ہر ممکن مدد کرے گا۔