اسلام آباد(ای پی آئی)اسلام آباد کے مشہور اسامہ ستی قتل کیس میں مجرم قرار دیے گئے پولیس اہل کاروں نے اپنی سزا کا فیصلہ چیلنج اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے ،

کیس میں سزائے موت پانے والے 2 پولیس اہل کاروں نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے پولیس اہل کاروں کی اپیل پر اسلام آباد ہائی کورٹ کا جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل 2 رکنی بینچ آج سماعت کرے گا ۔

درخواست میں پولیس اہل کار افتخار احمد اور محمد مصطفی کی سزائے موت کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست مزید کہا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ کا فیصلہ قانون سے متصادم ہے ، کالعدم قرار دیا جائے ۔ ٹرائل کورٹ کی طرف سے سنائی گئی سزا کو ختم کر کے مقدمے سے بری کیا جائے۔