لاہور(ای پی آئی) لاہور ہائی کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما شہباز گل کی ای سی ایل سے نام نکلوانے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کرلی گئی۔حفاظتی ضمانت کی میعاد ختم ہونے پر شہباز گل لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہوئے، جہاں ان کے وکیل نے درخواست کل کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی۔
جسٹس مزمل اختر شبیر نے استدعا منظور کرتے ہوئے درخواست کل سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔ دریں اثنا عدالت نے فائل جسٹس جواد حسن کے پاس بھجوا دی۔ اس سلسلے میں عدالتی نوٹ میں لکھا گیا ہے کہ جسٹس جواد حسن کے پاس اسی نوعیت کی ایک اور درخواست بھی زیر سماعت ہے۔
جسٹس مزمل اختر شبیر کے روبرو شہباز گل کے وکیل کی جانب سے درخواست میں مقف اختیار کیا گیا کہ وفاقی حکومت نے سیاسی بنیادوں پر نام ای سی ایل میں ڈال رکھا ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ ای سی ایل سے نام نکالنے کا حکم دے۔


