اسلام آباد (ای پی آئی) حیا فرد ،خاندان اور معاشرے کا حسن ہے،موجودہ دور میں معاشرے میں بہت سی خرابیوں کی جڑ نوجوانوں کے حیا سے ناآشنا رویے ہیں ۔
حلقہ خواتین جماعت اسلامی صوبہ پنجاب شمالی کی ناظمہ ثمینہ احسان اور ناظمہ ضلع نصرت ناہید نے 14 فروری یوم حیا کے موقع پر اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اللہ اور اس کے رسول کے احکامات پر انفرادی اور اجتماعی عمل ہی ہر مسئلے سے نکلنے کا واحد حل ہے۔
ثمینہ احسان نے کہا کہ ہمارا معاشرہ آج جس تنزلی کی طرف جا رہا ہے ،اگر اس پر قابو نہ پایا گیا تو آئندہ نسلوں کے روشن مستقبل کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکے گا۔
نصرت ناہید نے کہا کہ حیا کے چلن کو عام کرنے کے لیے حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان نے یوم حیا متعارف کروایا تاکہ نوجوانون بچیوں اور بچوں کو بے راہ روی سے بچایا جا سکے۔ان کہا کہنا تھا کہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی ہر سال اس دن کو خصوصی پلاننگ کے ساتھ مناتی ہے،تاکہ معاشرے کی اصلاح میں اپنا کردار ادا کرسکے


