اسلام آباد(ای پی آئی) کینیا میں قتل ہو نے والے سینئر صحافی و اینکر ارشد شریف کی اہلیہ سمیعہ ارشد نے کہا ہے کہ کون تھا جس نے ارشد شریف کو یہاں سے جانے پر مجبور کیا؟ انصاف دور دور تک نظر نہیں آ رہا۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اہلیہ ارشد شریف سمیعہ ارشد نے کہا کہ ارشد نے اپنے ملک اور اداروں کیلئے بہت کام کیا لیکن حکومت ارشد شریف کو تحفظ دے سکی اور نہ اب تحقیقات صحیح کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کون تھا جس نے ارشد شریف کو یہاں سے جانے پر مجبور کیا؟ تحقیقات ہونی چاہئیں۔

لوگوں کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کا کام ہے۔سمیعہ ارشد نے کہا کہ ریاست تحفظ فراہم کرے تو لوگ سچ بات بتا سکیں گے اور ارشد شریف قتل کیس میں ہمیں یو این کو اپروچ کرنا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ ارشد ہمیشہ اپنے والد کو دیکھتے تھے کہ وہ کس لیول پر محنت کر رہے ہیں اور ارشد شریف ہمیشہ اپنے اداروں اور ملک کو سپورٹ کرتے تھے۔