لاہور (ای پی آئی ) سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو نیب نے ایک بار پھر طلب کر لیا، ان کو جائیدادوں کا ریکارڈ ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

عثمان بزدار کو کل(16 فروری کو) 11 بجے نیب میں پیش ہونے کی ہدایت کر دی گئی، سابق وزیراعلی پنجاب کو نیب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی فروخت شدہ جائیدادوں کا ریکارڈ بھی لے کر آئیں۔