اسلام آباد(ای پی آئی)اسلام آباد کے سیکٹر ڈی 12 میں پولیس ناکے پر نامعلوم مسلح ملزمان نے حملہ کر دیا، پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 2 ملزمان ہلاک ہو گئے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران ناکے پر 2 نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزمان زخمی ہو گئے۔اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ زخمی حملہ آوروں کو اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا ہے کہ حملہ آوروں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ پولیس اہلکار حفاظتی اقدامات کی وجہ سے محفوظ رہے۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق سیکیورٹی کے خدشے کے پیشِ نظر شہر میں خصوصی ناکے لگائے گئے ہیں۔


