لاہور(ای پی آئی)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ ہوشربا اضافے کے حکومتی فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے ،

لاہور ہائیکورٹ میں درخواست شہری منیر احمد نے اظہر صدیق کی وساطت سے دائر کی ہے، درخواست میں وزارت پٹرولیم اور اوگرا سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غیر قانونی ہے، عدالت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کالعدم قرار دے۔