لاہور (ای پی آئی ) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔
عدالت کی جانب سے عمران خان کی درخواست عدم پیشی کی بنا پر خارج کی گئی ہے۔ عمران خان کی درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے متفقہ طور پر سنایا۔
لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ عمران خان کو ساڑھے چھ بجے تک عدالت میں پیش ہونے کا موقع دیا گیا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے ،
ہمارے پاس درخواست ضمانت خارج کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔عدالتی حکم کی تعمیل نہیں کی گئی اس لیے عمران خان کی درخواست ضمانت خارج کرتے ہیں۔


