راولپنڈی (ای پی آئی )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ راولپنڈی غیر مندوںکا شہر ہے ، یہاں اصلی اور نسلی لوگ رہتے ہیں ، ہم سچ کے ساتھ کھڑے ہیں اور عمران خان کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑیں گے ۔
ان کا کہنا تھا کہ دس دن سسرال رہ کر آ رہا ہوں ، ماضی میں سات سال جیل کاٹی ہے ۔جیل سے باہر آ کر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریم نواز کہتی ہے شہباز شریف کی حکومت میری نہیں ، ہم بھی یہ ہی کہتے تھے کہ ن اور ش ایک نہیں ۔
شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف کہتا ہے دن رات کام کرتا ہوں ، دن دن میں کام کیا کریں ، رات والے کام چھوڑ دیں ، اس حکومت نے مہنگائی کر کے عوام کا برا حال کردیا ہے ، میں نے ماضی میں بھی برسر اقتدار لوگوں کو گرایا ، شہباز شریف کس کھیت کی مولی ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ میں اپنا آدھا سامان جیل میں چھوڑ کر آیا ہوں ، اگر جیل بھر و تحریک کی کال آئے گی تو سب سے پہلے میں جیل جاؤں گا۔
انہوں نے کہا کہ جیل میں دو دن مجھ پر بہت بھاری تھے ، میں بڑا آدمی ہوں ، میرا ظرف بڑا ہے ، معاف کرنا سب سے بڑی کوالٹی ہے ۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ اب اس ملک کو صرف عدلیہ بچا سکتی ہے اور کوئی نہیں بچا سکتا


