اسلام آباد (عابدعلی آرائیں) کینیا میں شہید کئے گئے صحافی و اینکر پرسن ارشد شریف کے خاندان نے سابق جج شوکت عزیز صدیقی ایڈوکیٹ کی خدمات حاصل کرلیں.
سینئروکیل سپریم کورٹ شوکت عزیز صدیقی ایڈوکیٹ نے سوشل میڈیاپراپنی ٹویٹ میں تصدیق کردی ہے کہ ارشد شریف فیملی کی طرف سے قانونی محاذ پر شوکت عزیز صدیقی ایڈوکیٹ کیس کی پیروی کریں گے.
آج ارشد شريف کی والدہ مُحترمہ اور فيملی کے ديگر افراد سے اُن کے گھر مُلاقات کی اور مُقدمہ کے حوالہ سے تفصيل کے ساتھ بات ہوئی، خاندان کے تمام افراد نے مُکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مُقدمہ کی پيروی کے ساتھ مُقدمہ کی بابت ہر قسم کا فيصلہ کرنے کا اختيار تفويض کيا، الحمداللہ
— Shaukat Aziz Siddiqui ASC (official) (@ShaukatAzizSid1) February 16, 2023
ان کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کی والدہ اور فیملی کے دیگر افراد سے ان کے گھر ملاقات کی اس دوران مقدمہ کے حوالہ سے تفصیل کے ساتھ بات ہوئی ،ارشد شریف کے خاندان کے تمام افراد نے مکمل اعتماد کا اظہار کیا ،ارشد شریف کے خاندان نے مقدمہ کی پیروی کے ساتھ مقدمہ سے متعلق مکمل اختیار تفویض کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شوکت عزیزصدیقی کی ارشد شریف کےخاندان کو بلا معاوضہ بطور وکیل خدمات کی پیش کش
یاد رہے کہ گذشتہ دنوں سینئر صحافی ثاقب بشیر نے سوشل میڈیا پر ٹوئیٹ کیا تھا کہ ملک کاکوئی وکیل سپریم کورٹ میں سماعت ازاخود نوٹس کیس میں ارشد شریف کے خاندان کی وکالت کیلئے تیار نہیں اور بارہ وکلا انکار کرچکے ہیں ۔ جس کے جواب میں شوکت صدیقی نے بلا معاوضہ وکالت کی پیش کش کی تھی۔


