اسلام آباد(ای پی آئی)وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عارف علوی صدر پاکستان بنیں، عمران خان کے ترجمان نہ بنیں۔
صدر کا الیکشن کی تاریخ کے اعلان سے کوئی سروکار نہیں۔ انھیں اپنے منصب کی عزت کا پاس کرنا چاہئے۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں ان کا کہنا تھاعمران خان کی ہرکارروائی اور ملک دشمن حرکت سے نمٹا ہے۔ ان کا مقصد ہے کہ ملک میں ہر وقت انارکی رہے اور افرا تفری رہے تاکہ ملک عدم استحکام کا شکار ہو۔
رانا ثنا اللہ کے مطابق پہلے بھی عمران خان نے صدر، سپیکر، ڈپٹی سپیکر اور گورنر سے آئین شکنی کرائی۔ سپریم کورٹ نے اس عمل کو آئین شکنی قرار دیا تھا۔ صدر کے آئینی منصب کو پارٹی ترجمان کے عہدہ میں بدلنا افسوسناک ہے۔
انھوں نے عمران خان کی جیل بھرو تحریک کے حوالے سے حکمت علی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں دعوی کیا کہ عمران خان کی اس جیل بھرو تحریک کا موثرعلاج بھی ہو گا اور دو ہفتے سے زیادہ یہ تحریک نہیں چلے گی۔


