اسلام آباد (ای پی آئی) پاکستان کے وزیردفاع خواجہ آصف نے پاک فوج کے سپریم کمانڈر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو سوشل میڈیا پر وارننگ دی ہے .

خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر ٹوئیٹ میں لکھاہے کہ عارف علوی صاحب اپنی آئینی اوقات میں رہیں.الیکشن کمیشن کی آئینی حدودمیں تجاوز نہ کریں. اور سیاست نہ کریں. اپنی نہیں تو اپنے عہدے کی عزت کا خیال کریں. یاد رکھیں وہ اس عہدےپہ 2018 میں ھونے والی سلیکشن/واردات کے نتیجے میں قابض ھوۓ. ریفرنس اور وارننگ کیلئے سپریم کورٹ کا فیصلہ حاضر ھے.

خواجہ آصف نے اپنی ٹوئیٹ میں سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی شیئر کیا ہے .

وزیردفاع اس ٹوئیٹ پر دلچسپ تبصرے جاری ہیں ،
شمیم نامی صارف نے وزیردفاع کوجواب میں لکھا ہے کہ خواجہ صاحب یہی بات آپ اپنے گورنرز کو بھی کہیں کہ وہ اپنی آئینی حدود میں رہتے ہوئے الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تاریخ دے دیتے، آپکو آئین تب یاد آتا ہے جب وہ آپ کو سپورٹ کرے ؟ باقی جو بات آپ کے خلاف جائے ادھر خاموشی ؟ کوئی شرم کوئی حیا..

ایک اور صارف ملک قاسم نے لکھاہے کہ تم لوگ بوٹ کے سہارے آۓ ہو تم جیتو تو الیکشن ٹھیک کوئ اور جیتے تو سلیکٹڈ تمہارا فائدہ ہو تو آئین کی بالادستی ہار رہے ہو تو آئین کو پاؤں تلے روند دو تم لوگ نہ جمہوری ہو نہ عوامی نمائندے .

صارف فیصل آفریدی نے لکھا ہے کہ قیامت کی نشانیاں ہیں
جس شخص نے اُس وقت کے آرمی چیف جاوید باجوہ کو الیکشن کی رات کال کر کے کہا تھا کہ میں الیکشن ہار رہا ہوں میری مدد کر لوں اور پھر اُس کے تعاون سے جیت گیا تھا وہ بھی آج 2018 کے الیکشن کو واردات کہتا ہے۔

ایک اور صارف جیری نجم نے لکھاہے کہ الیکشن ایکٹ 2017 کی شق 57 ایک صدر مملکت کو کسی بھی اسمبلی کے عام انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار دیتی ہے تاریخ دینا صدر کااختیار ہے نہ تو گورنراور نہ ہی الیکشن کمیشن یہ دعوی کررہے ہیں کہ ان کے پاس ایسا اختیار ہے تو آپ صدر کو اوقات یاد دلانے والے کون ہیں؟ اپنی اوقات میں رہیں۔