لاہور(ای پی آئی)جیل بھرو تحریک میں ازخود گرفتاری دینے والے پی ٹی آئی رہنماوں کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کوٹ لکھپت اور کیمپ جیل میں گنجائش سے زائد قیدیوں پر پی ٹی آئی رہنماں کو پنجاب کی مختلف جیلوں میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، شاہ محمود قریشی، اسد عمر سمیت دیگر کو آج مختلف جیلوں میں منتقل کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل بھرو تحریک میں ازخود گرفتاری دینے والے پی ٹی آئی رہنماں کو تین ایم پی او کے تحت بند رکھنے کا فیصلہ ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنماں کو 30 روز تک مختلف جیلوں میں رکھا جائے گا۔


