اسلام آباد(ای پی آئی)صدر مملکت کی جانب سے انتخابات کی تاریخ مقرر کرنے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن صدر کے انتخابات سے متعلق احکامات پر اب خود فیصلہ نہیں کرے گا۔الیکشن کمیشن صدارتی احکامات پر اپنا مقف سپریم کورٹ میں پیش کرے گا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے آئینی ماہرین کی تحریری رائے ملنے پر آج صدارتی حکم نامے پر فیصلہ کرنا تھا۔