اسلام آباد(ای پی آئی) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی نے رحیم یار خان موٹر وے پر پیش آنے والے المناک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے.

اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق رحیم یار خان موٹر وے پر مسافر بس، وین اور جیپ میں ٹکر سے 13 افراد کے جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہونے کی اطلاعات انتہائی تکلیف دہ ہیں_ زخمیوں کو علاج کے لیے بہترین سہولیات مہیا کی جائیں_

اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے جان بحق اور زخمی ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہیں.

اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکرنے اللہ تعالی سے اس حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دینے اور زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے۔ ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے.