اسلام آباد(ای پی آئی)سپریم کورٹ نے سابق ایس ایس پی ملیر راو انوار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر وزارت داخلہ کو نوٹس جاری کر دیا۔

سابق ایس ایس پی راو انوار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔سپریم کورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وکیل کے مطابق راو انوار کے خلاف جو کیس تھا وہ اب ختم ہو چکا ہے،

وہ کسی اور کیس میں مطلوب بھی نہیں۔عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔را انوار کا نام نقیب اللہ محسود قتل کیس میں ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا۔ٹرائل کورٹ سے بری ہونے کے فیصلے کے بعد راو انوار نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔