لاہور(ای پی آئی)لاہور ہائیکورٹ میں عدلیہ بارے بیان دینے پر مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی ،
عدالت نے عدلیہ کی توہین سے متعلق درخواست گزار کو عدالتی فیصلے پیش کرنے کی ہدایت کردی، عدالت نے آئندہ سماعت پر درخواست کے قابل سماعت ہونے پر درخواست گزار کے وکیل سے دلائل طلب کرلیے ہیں
عدالت نے سماعت کل بدھ تک کے لیے ملتوی کردی جسٹس شجاعت علی خان نے درخواست پر سماعت کی توہین عدالت کی درخواست رانا شاہد ایڈووکیٹ میں دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مریم نواز نے سرگودھا میں ورکر کنونشن میں تقریر کرتے ہوے ججز پر الزامات لگائے ۔
مریم نواز نے بغیر ثبوت ججز سکینڈلاز کیا۔مریم نواز کی تقریر سے پوری دنیا میں پاکستانی عدلیہ کا وقار مجروح ہوا عدالت مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس لیکر کاروائی کرے ۔


