اسلام آباد(ای پی آئی)وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان پیش نہ ہو تو گرفتار کرنا چاہئیے، جیل بھرنے کا شوق بھی پورا ہو جائے گا، عدالت پوچھ رہی ہے کہ ملزم کہاں ہے؟

جواب ملا "وقت کا نہیں بتا سکتے”عدالت پوچھ رہی ہے کہ ملزم کس وقت پیش ہوگا؟ جواب ملا "عمران خان سے رابطہ نہیں ہو رہا”اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عدالت گھڑی چور کی حاضری کا پوچھ رہی ہے جو اب تک پیش نہیں ہوا فارن ایجنٹ ضمانت کرانے بینکنگ کورٹ پر مہربانی کر رہا ہے توشہ خانہ کیس میں فرد جرم عائد ہونی ہے.

وہاں سے مفرور واہ بھئی واہ”گھڑی چور، توشہ چور پیش ہو’ کی آوازیں لگائی جا رہی ہیں لیکن عمران خان غائب ہے عمران خان پیش نہ ہو تو گرفتار کرنا چاہئیے، جیل بھرنے کا شوق بھی پورا ہو جائے گانواز شریف بیٹی کے ہمراہ روز پیش ہوسکتا ہے عمران خان بشری اور فرح گوگی کے ساتھ کیوں نہیں؟ عمران خان دیکھا؟ وقت آنے پر جواب خود ہی دینا پڑتا ہے، بشری اور گوگی نے بھی ساتھ چھوڑ دیا گھڑی چور اور فارن ایجنٹ براہ راستہ جیل عدالت جائیں گے یا سیدھا عدالت ؟گھڑی چور فارن ایجنٹ جواب دینا کہ توشہ خانہ کیوں لوٹا ؟