اسلام آباد (ای پی آئی ) تحریک انصاف نے ن لیگی رہنماؤں مریم نواز ، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی مختلف مقدمات میں بریت کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

۔دائر کردہ درخواست میں نیب اور ایف آئی اے پر لیگی قیادت کو مقدمات سے نکالنے کا الزام لگایا گیا۔ درخواست فواد چوہدری کی جانب سے جمع کروائی گئی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اقتدار کا فیصلہ نواز شریف اور انتخابات کا فیصلہ مریم نواز نے کرنا ہے تو آئین اور ادارے کیا کریں۔

اٹارنی جنرل نے دلیل دی ہے کہ الیکشن کروانا ضروری نہیں ، اس موقف سے پاکستان کے پارلیمانی فارم آف گورنمنٹ کا ڈھانچہ ختم ہو جائے گا اور کبھی الیکشن نہیں ہوں گے۔