اسلام آباد (ای پی آئی ) اسلام آباد پولیس نے جوڈیشل کمپلیکس کا دروازہ ٹوٹنے پر تحریک انصاف کے رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا اعلان کر دیا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مظاہرین کی قیادت کرنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ جوڈیشل کمپلیکس میں داخل ہونے والوں کیخلاف مقدمہ درج کر رہےہیں۔
قبل ازیں ن لیگی رہنما اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کی اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کے موقع پر دروازہ ٹوٹنے پر ردعمل میں کہا تھا کہ آج یہ روایت قائم کی گئی کہ عدالتوں پر حملہ آور ہوں گے۔
عمران خان کو جس عدالت میں بلایا گیا تو وہاں تماشا لگایا۔ عمران خان کے پاس فارن فنڈنگ کا کوئی جواب نہیں، مخالفین پر کرپشن کا الزام لگانے والے کے پاس اپنے جرائم کا جواب نہیں۔


