اسلام آباد (ای پی آئی ) سپریم کورٹ کی جانب سے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کے حوالے سے از خود نوٹس کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا
سیکریٹری ٹو چیف جسٹس آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب ، خیبر پختونخوا میں انتخابات کے از خود نوٹس کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فیصلہ کل دن 11 بجے سنایا جائے گا۔
اس سے قبل جب عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا تو اس وقت چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا تھا کہ فیصلہ آج ہی سنایا جائے گا لیکن یہ نہیں بتاسکتے کہ کس وقت سنایا جائے گا۔


