اسلام آباد(ای پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان کے استقبال کیلئے آنے والے لوگوں کو دہشت گرد قرار دے دیا گیا، ا س فسطائی حکومت کے قیام کے بعد کسی قانون اور قاعدے کا احترام باقی نہیں رہا ہے ۔
رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے 7رکنی بنچ کا فیصلہ ہے کہ دہشتگردی کے قانون کو سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کرنا غیر قانونی ہے لیکن اس فسطائی حکومت کے قیام کے بعد کسی قانون اور قاعدے کا احترام باقی نہیں رہا۔
سپریم کورٹ کے سات رکنی بنچ کا فیصلہ ہے کہ دہشت گردی کے قانون کا سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کرنا غیر قانونی ہے لیکن اس فسطائی حکومت کے قیام کے بعد کسی قانون اورقاعدے کا احترام باقی نہیں رہا، عمران خان کے استقبال کیلئے آنے والے لوگوں کو دہشت گرد قرار دے دیا گیا ہے۔


