اسلام آباد(ای پی آئی)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ نواز شریف کے نہ ہونے کا سیاسی نقصان ہو رہا ہے، قانون نے اجازت دی تو عمران خان کو ضرور گرفتار کریں گے۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران خواجہ آصف نے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان اگر الیکشن کا اعلان کرتی ہے تو ہمیں لوازمات پورے کرنا ہوں گے۔وزیر دفاع نے مزید کہا کہ مریم نواز کے ہونے کا سیاسی فائدہ ہے مگر نواز شریف کے نہ ہونے کا سیاسی نقصان بھی ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قانون نے اگر اجازت دی تو عمران خان کو ضرور گرفتار کریں گے۔