اسلام آباد(ای پی آئی)پنجاب اور خیبر پختونخوا میں 90روز میں انتخابات کرانے کے حوالے سے سپریم کورٹ کے اہم فیصلے پر سیاستدانوں نے فوری رد عمل دیا ہے ،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ پاکستان غریب کے لیے بڑی جیل اور ڈیتھ زون بنتا جا رہا ہے،
سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہ ہوا تو ملک میں خون خرابہ ہو گا۔آج پاکستان کی جمہوری تایخ کا اہم ترین دن ہے، معاشی، سماجی و سیاسی استحکام ملے گا یا ملک سیاسی انتشار و خلفشار میں چلا جائے گا،
پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے ٹوئیٹ کیا کہ ”چل اٹھ نانی اپنے پلاسٹک کو ٹاکی شا کی مار کے کمپین کی تیاری کر ۔ اب رونا دھونا نہیں”۔انہوں نے لکھا کہ سپریم کورٹ نے 90 روز میں انتخابات کروانے کا حکم دے دیا ہے،امید ہے اب سپریم کورٹ کے فیصلے کو من و عن عمل کیا جائے گا، سپریم کورٹ نے آئین معطل ہونے سے بچا لیا ہے،اب بزدلوں کو عوام کا سامنا کرنا پڑے گا،
سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے ٹوئٹ کیا کہ آج کا فیصلہ جمہوریت اور آئین کی فتح ہے۔ وہ سیاسی جماعتیں جو انتخابی میدان سے فرار اختیار کر رہیں تھیں انھیں اب عوامی احتساب کا سامنا کرنا ہو گا۔انہوں نے لکھا کہ سپریم کورٹ نے غیر قانونی حکومت کی طرف سے انتخابات کو ملتوی کر انے کی سازش کو ناکام بنا دیا ہے یہ ایک عظیم شخص کی قیادت میں عوامی حمایت کی وجہ سے ممکن ہو اہے پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل نے ٹوئٹ کیا کہ ”آڈیوز ویڈیوز والو، اب نانی کیلیبری کے دھاڑیں مار کر رونے کی آڈیو جاری کرو! ”۔انہوں نے لکھا کہ” قوم کو مبارک ہو،امپورٹڈ حکومت تباہ دے!”
پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے ٹوئٹ کیا کہ سپریم کورٹ کا 90 روز میں انتخابات کروانے کا فیصلہ آگیا ،انتخابات کی تیاری کرو۔ پوری قوم کی نظریں 90 روز میں آئین کی بالادستی پر لگی تھی سپریم کورٹ نے آئین کی بالادستی قائم کرکے پوری قوم کے دل جیت لئے ہے۔ سسیلین مافیا اور گارڈ فادرز راستہ ہمیشہ ہمیشہ کے لئے بند ہوگیا ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ الیکشن کمیشن صدر مملکت سے ہر صورت مشاورت کا پابند ہے۔ اور صدر مملکت پنجاب میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے گا لیکن یہ 90 روز سے زیادہ نہیں ہوگا۔ پی ڈی ایم والو اب بھاگنا نہیں میدان میں آئو اور مقابلہ کرو۔انہوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے اہم نکات بھی شئیر کیے ہیں ۔
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے ٹوئٹ کیا کہ آئین کی فتح ہوئ پارلیمانی جمہوریت کی فتح ہوئ،سپریم کورٹ کے واضع احکامات آگئے ہیں پنجاب کے انتخابات کی تاریخ صدرمملکت دیں گے اور خیبر پختونخواہ کے گورنر کوفوراً تاریخ دینے کا پابندکردیا گیا ہے جن جج صاحبان نے اختلاف کیا وہ بھی الیکشن 90 دن کے اندر کے اصول کو تسلیم کرتے ہیں
نوٹ : خبر اپ ڈیٹ کی جارہی ہے


