اسلام آباد(ای پی آئی)لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کی دوران حراست تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
امجد شعیب 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس تحویل میں ہیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے گزشتہ روز لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کیخلاف مقدمہ کے اخراج کی درخواست پر دفتری اعتراضات برقرار رکھتے ہوئے وکیل کو اعتراض دور کرے کی ہدایت کی۔
سماعت کے دوران جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کی جانب سے وکلا احمد حسن شاہ، قیصر امام اور قاسم ودود عدالت میں پیش ہوئے تھے۔عدالت نے امجد شعیب کی درخواست پر وکلا کو اعتراض دور کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ایک روز کیلئے ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کو ٹی وی پر مبینہ اشتعال انگیز بیان پر گرفتار کیا گیا۔


